پاکستان اوورسیز فورم انگلینڈ کا آن لائن اجلاس،عوامی مسائل کے حل کاعزم

رپورٹ؛ وسیم عباس

پاکستان اوورسیز فورم انگلینڈ کے ممبران کا آن لائن اجلاس ہوا۔ چئیرمین شاہد رضا رانجھا نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان سے متعلق شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

چئیرمین شاہدرضا رانجھا نےکہاکہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی ۔ منڈی بہاوالدین میں یونیورسٹی آف گجرات کا کیمپس قائم کیا جائے گا جبکہ ضلعی میں نئی یونیورسٹی  کے قیام کے لئے بھی کوششیں تیز کی جائیں گی۔ شاہد رضا نے اوورسیز پاکستانیوں کو در پیش قانونی مسائل کے حل کے ضلع بار کونسل کو متحرک کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اوورسیز فورم انگلینڈ کے صدر سید تقی شاہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے موثر نیٹ ورک تشکیل دیں گے تاکہ تارکین وطن کے سفارتخانوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں ۔

 

 اجلاس میں وسیم عباس طور، عبدالروف گوندل، خرم گلزار وڑائچ، سلیم شوکت گجر، حافظ رسول صاحب، نقی حیدر، سلیم شوکت صاحب، مہران تارڑ، سلیم شوکت صاحب، عظمت اللہ تارڑ،قاسم حیات، علی نواز، ظفر گوندل،فرہاد تارڑ اور خرم خان نے بھی شرکت کی ۔

Comments are closed.