نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سفیر ہاشمی نے کہا ہے کہ چین کی پر امن ترقی دیگر دنیا کے لیے ایک مثال ہے ، سلامتی کونسل کے مستقل اور ایک ذمہ دار رکن کے طور پر چین نے تمام شعبہ جات میں اہم کردار ادا کیا۔
چین کی اقوام متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی کی 50ویں سالگرہ کی تقریب سے صدر شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا جسے عالمی حلقوں میں نمایاں سراہا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر ہاشمی نے میڈیا بات چیت میں صدر شی کے خطاب کو بروقت اور معنی خیز قرار دیا۔ انہوں نے چین کی پرامن ترقی کو ایک نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے سماجی اور اقتصادی میدان میں انسانی تاریخ کی بے مثال ترقی کی ہے۔ہاشمی نے کہا کہ 50 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کی بحالی کے لیے قرارداد 2758 منظور کی تھی۔پاکستان بھی اس اہم قرارداد کے حامیوں میں شامل تھا جس پر پاکستان کو گہرا فخر ہے۔
اس پیشرفت سے دنیا پر گہرے اور وسیع اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی نظام مزید پرامن اور مستحکم ہوا ہے، دنیا بھر میں مزید ترقی اور خوشحالی دیکھی گئی ہے، عالمی نظام کی اصولی بنیاد مضبوط ہوئی ہے، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کا احترام مزید مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت سے کثیرالجہتی تعاون کو تقویت ملی ہے، انسانی حقوق، وقار اور تقاضوں کو مزید تسلیم کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل اور ایک ذمہ دار رکن کے طور پر چین نے ان تمام شعبہ جات میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments are closed.