امریکی شہر لاس اینجلس میں تئیس مارچ کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب میں قومی جذبے سے سرشار پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کاخصوصی ویڈیو پیغام دکھایا اور پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کےحوالے سے ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔
لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے اغاز میں امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانی پیش کیے گئ اورحاضرین نے ترانے میں اپنی آوازیں سربلند کیں۔
قونصل جنرل عاصم علی خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں یوم پاکستان ااور پاکستان کے قیام کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمارے لئے اپنی جدوجہد اور بھرپور قربانیوں سے ہمیں ایک آزاد ملک دیا اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے وطن سے دور رہ کر بھی اپنے ملک کی خدمت کریں اور اسے مضبوط بنائیں۔
اس موقع پر فرینڈز آف پاکستان کے صدر جمال خواجہ نے اپنی پرجوش تقریر میں حاضرین محفل کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کے مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی جس سے جس سے امریکہ میں پاکستان کا روشن چہرہ مزید روشن ہوگا اور اوورسیز پاکستانیوں کی مختلف شعبوں میں مدد کی جا سکے گی۔
انہوں نے امریکہ کے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان جس میں ایف۔ بی آئی ،اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ،اور کیلیفورنیا کی سیاسی اہم شخصیات شامل تھی یوم پاکستان کے موقع پر بھرپور شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے فرینڈز اف پاکستان کے چیئرمین جناب عارف منصوری اور دیگر شخصیات جس میں اسٹیٹ سینیٹر ٹونی ایٹکینز نے بھی خطاب کیا۔
فرینڈز آف کشمیر کی چئیرپرسن غزالہ حبیب نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پہ بچوں کے خوبصورت ٹیبلوز اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے محفل میں سماء باندھ دیا۔ یوم پاکستان کی یہ خوبصورت تقریب رات گئے اختتام پذیر ہوئی ۔
Comments are closed.