سپین میں پاکستان کے سفیر شجاعت علی راٹھور نے ہسپانوی سینیٹ کے خارجہ امورکمیشن کے سربراہ سے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی معاملات، سیاسی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پاکستانی سفارت خانے کے اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے سپین کے سینیٹ فارن افیئرز کمیشن کے سربراہ انتونیو گوئتریز لیمونیس سے میڈرڈ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ معاملات زیرگفتگو رہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سپین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی، سفیر شجاعت علی راٹھور اور ہسپانوی سینیٹ کے خارجہ امور کمیشن کے سربراہ نے پاکستان اور سپین کے درمیان سیاسی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Comments are closed.