بارسلونا،پاک فیڈریشن ویمن کونسل کی جانب سے خواتین کےلیےجشن عیدمیلاد النبی کےشاندار پروگرام کا انعقاد

سپین کے شہر بارسلونا میں پاک فیڈریشن کی ویمن کونسل کی جانب سےخواتین کے لیے جشن عید میلاد النبی کے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں خواتین اسکالرز نے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی پر روشنی ڈالی اور خواتین نے نعت رسول مقبول و سلام پیش کیا، اور اجتماع میں 200 سے زائد خواتین نے حصہ لیا۔

پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محترمہ سارہ انوار صاحبہ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی پر تفصیلی خطاب کیا اور خواتین کو اپنی زندگیاں نبی کی زندگی کے مطابق گزارنے کی ترغیب دی جبکہ محترمہ ذکیہ ذوالقرنین صاحبہ نے وَرَفَعۡنَا لَكَ ذِكۡرَكَ پر روشنی ڈالی اور نظامت کے فرائض بھی ادا کیے۔

 پروگرام میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھر پور شرکت کی جن کو وومن کونسل کی وائس چیئرمین محترمہ صائمہ ثاقب صاحبہ نے کونسل کی طرف سے خوش آمدید کہا اور فیڈریشن کی پروٹوکول منتظمہ کے فرائض سر انجام دئے۔

نعت رسول مقبول اور درود سلام پیش کرنے والی دیگر خواتین میں محترمہ رابعہ مخدومی، محترمہ صباء انور، محترمہ نجم السحر، محترمہ عائشہ بیگم، محترمہ فرح خالد، محترمہ اسماء احسان، محترمہ عمیمہ اور محترمہ مبشرہ عمان شامل ہیں۔ اس پروگرام کی سب سے اہم بات یہ کہ تمام اخراجات خواتین کونسل نے خود آپس میں تقسیم کر کے برداشت کیے ہیں جو ایک بہترین آرگنائزر ہونے کا منہ بولتا عملی ثبوت ہے اور اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستانی خاتون Empowerd ہے اور جو بھی کام ان کے حصہ میں آئے وہ خود اس کو بہترین انداز میں آرگنائز کرنے اور لیڈرشپ والی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر ویمن کونسل کی چیف پیٹرن سیدہ ذوا لقرنین صاحبہ اور ویمن ایگزیٹو کونسل نے فاطمیہ فاؤنڈیشن کے صدر و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنھوں اتنا خوبصورت پروگرام اپنے ادارے میں سجانے کی اجازت دی اور انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ویمن کونسل جاری رکھے گی تا کہ مائیں اپنے بچوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق اسپین میں تربیت جاری رکھیں۔

Comments are closed.