پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے، مسعود خان

پاکستانی نوجوان انٹرپرینیورترقی کے انجن ہیں اور اپنی صلاحیتوں اور مہارت سے ملک کے روشن مستقبل کے معمار ہیں، پاکستانی سفیر مسعود خان کا خطاب

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان ملک کے روشن مستقبل کے معمار ہیں۔پاکستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید فروغ دینے کے لیے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید گہراکرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی نوجوان انٹرپرینیورترقی کے انجن ہیں اور اپنی صلاحیتوں اور مہارت سے ملک کے روشن مستقبل کے معمار ہیں۔

سفیر پاکستان نے ان خیالات کا اظہار پاکستانی نوجوان انٹرپرینیورزکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو اوکلاہوما یونیورسٹی کے اشتراک سے محکمہ خارجہ کے پروفیشنل فیلوز پروگرام کے سلسلے میں امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔یہ پروگرام جنوبی ایشیا کی چار ابھرتی ہوئی معیشتوں جن میں بنگلہ دیش، بھارت ، پاکستان اور سری لنکاکے نوجوان انٹرپرینیورکو رسائی اور موقع فراہم کرتا ہے۔اس سال پروگرام میں 04 ممالک سے منتخب ہونے والے 20 شرکاء میں سے 05 انٹرپرینیورز کا تعلق پاکستان سے ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ نوجوان انٹرپرینیورز اپنی تخلیقی کاروباری صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان میں فروغ پزیر سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو تشکیل دے رہے ہیں۔پاکستان 230 ملین آبادی کے ساتھ دنیا میں پانچواں بڑا ملک ہے جس میں 22 سال کی درمیانی عمر سمیت سب سے زیادہ متوسط طبقہ ہے جبکہ 110 ملین سے زیادہ موبائل براڈ بینڈ صارفین، اور ٹیک سے آگاہ نوجوان پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مثالی حالات فراہم کرتے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔سفیر پاکستان نے نوجوان انٹرپرینیورزاکو پروگرام کے لیے منتخب ہونے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے پر مبارکباد دی

Comments are closed.