بارسلونا سٹی کونسل ممبران سے پاکستان والی بالی ایسوسی ایشن کی اہم ملاقات

بارسلونا میں سیودادانوس جماعت کے پاکستانی کوارڈینیٹر علی رشید بٹ کی سربراہی میں پاکستانی والی بال ایسوسی ایشن کی بارسلونا سٹی کونسل کی ممبر جولیا سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کا مقصد والی بال کے لیے باقاعدہ والی بال کورٹس کے حصول کے لئے بات چیت کرناتھا

بارسلونا سٹی کونسل میں پاکستان والی بال ایسوسی ایشن کے روحِ رواں اخلاق احمد بھٹی اور سینئر ممبر محمد آصف کا کونسل ممبر محترمہ جُولیا اور پاکستانی نژاد سٹی کونسل ممبر طاہر رفیع نے استقبال کیا۔

علی رشید بٹ نے نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملاقات میں کاتالونیہ میں والی بال کورٹس کے حصول پر بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔اس سے قبل کاتالان کرکٹ فیڈیریشن کے لئے گراونڈ کے حصول میں کی گئی کاوشیں اپنا رنگ دکھا رہی ہیں اور اب والی بال کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.