ریاض:سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کو فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں پولیس نے گرفتارکرلیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کی بنیاد پر اٹارنی جنرل کے حکم پر ریاض پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو گھروں میں کام کرنے والی غیرملکی ملازماؤں سے عصمت فروشی کا دھندہ کرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص کفیلوں کے گھر سے فرار ہونے والی غیرملکی گھریلو ملازماؤں کو پناہ کے نام پر ٹھکانہ دیتا تھا اور ان سے سعودی قوانین اور سماجی آداب کے منافی کام کروا رہا تھا۔
Comments are closed.