سپین میں اسلامک کمیشن آف سپین اور تمام مذہبی جماعتوں کی جانب سے کل رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیاگیاہے تاہم پاکستانی مذہبی جماعت دعوت اسلامی کی جانب سے اتوار کو پہلا روزہ رکھنے کااعلان کیاگیاہے۔اس بات کا اعلان ان کے سوشل میڈیا پیج پر کیاگیاہے۔
واضع رہے سپین میں گزشتہ سال اس حوالے سے ملاقاتیں بھی ہوتی رہی ہیں تاہم ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکیں تھی۔اس حوالے سے مقامی پاکستانی تنظیمات فئڈریشنز اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ کچھ حلقوں کی جانب سے مذہبی جماعت کا فیصلہ کمیونٹی کو تقسیم کرنے کا سبب بھی قرار دیاجارہاہے۔
ذرائع کے مطابق یورپ کے متعدد ممالک میں دعوت اسلامی واحد پاکستانی مذہبی جماعت ہے جوکہ مقامی کمیشنز کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتی
Comments are closed.