بارسلونا میں پاکستانی ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تارکین وطن اپوائنٹمنٹ نہ ملنے کے اور درخواستوں پر کاروائی میں سست روی کے خلاف بارسلونامیں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں پاکستانی کمیونٹی و دیگر تارکین وطن نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید الیاس نے کہا کہ ادروں کی جانب سے خاموشی کی وجہ سے مافیا مضبوط ہو گئی ہے۔ لوگ فیس بک اور انٹرنیٹ پر 20، 30 یورو دے کر اپوائنٹمنٹ لے رہے ہیں۔ یہ غیر قانونی ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ اپوائنٹمنٹ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ اپنے ملک واپس نہیں جا سکتے، والدین کے انتقال پر بھی وطن جانے کا موقع نہیں ملتا۔ شہریت کا حلف لینے کے لیے بھی ایک سال انتظار کرنا پڑتا ہے۔
اس موقع پر معروف سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اور ماہر قانون عمیر کریم ڈار نے کہا کہNIE کے بغیر زندگی رک جاتی ہے۔ نہ کام نہ بینک اکاؤنٹ۔ لوگ ہر روز اپنے حقوق کھوتے جا رہے ہیں۔
مظاہرین نے حکومت سے اپیل کی کہ نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ غریب لوگ عزت کے ساتھ اپنے کاغذات مکمل کرا سکیں۔
Comments are closed.