پاکستانی بزنس کمیونٹی کو منظم، اُنکے مسائل کے حل کی خاطر، پاکستان اور سپین کے درمیان باہمی تجارت بڑھانے اور انویسٹمنٹ کے لئے پاک فیڈریشن سپین کی ایگزیکٹو کونسل کی منظوری سے “پاک اسپین بزنس کونسل” کی تشکیل عمل میں آ چکی ہے۔ بزنس کونسل ایک طرف اسپین میں موجود پاکستانیوں کے کاروبار کو پرموٹ کرنے میں مدد کرے گی۔ اور دوسری طرف اسپین کی بڑی کمپنیوں اور کاروباری اشخاص کو پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
بزنس کونسل کے چیئرمین کامران مظفر صاحب کی زیر نگرانی ہم نے اسپینش بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر اپنی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ اور اگلے مہینے اِس کونسل کے پلیٹ فارم سے ایک بزنس کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں پاکستان کے سفیر، قونصل جنرل اور اسپین میں موجود تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری خواتین و حضرات کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ جس میں بزنس کونسل کے اغراض و مقاصد کو پیش کرکے بڑی سطح پر منظم طریقے سے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
سید ذولقرنین شاہ نے نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تمام پاکستانی اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے بزنس کونسل کے ساتھ قدم ملائیں اور اپنی تجاویز اور قیمتی مشوروں سے نوازیں۔ کیونکہ اسپین بہت بڑا ملک ہے اور ملک بھر میں ہزاروں پاکستانی کاروباری حضرات موجود ہیں۔ جن تک پاک سپین بزنس کونسل کے اغراض و مقاصد اور اسکے ثمرات پہنچانا بہت ضروری ہے۔پاک اسپین بزنس کونسل کو سیاست سے بالکل پاک رکھا جائے گا اور اس میں کسی کی شخصی اجارہ داری نہیں ہوگی اور تمام فیصلے ایگزیکٹو باڈی اور کونسل اور تاجر برادری کے مفادات اور تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے مشاورت سے کیے جائیں گے تاکہ بیرون ملک تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ملک وطن پاکستان کیلئے انویسٹمنٹ کے دروازے کھولے جائیں ،اسپینش کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کا موقع فراہم کیا جائے اور اسپین میں موجود تاجر برادری کے کاروبار کی پرموشن اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔
Comments are closed.