بارسلونا۔ قونصل جنرل پاکستان عمران علی نے میمورا انٹرنیشنل کے حکام سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قونصل جنرل نے میمورا کےبورڈ ممبران کو حکومت پاکستان کے این او سی کے فارمز میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔قونصل جنرل عمران علی نے کہاکہ قونصل خانہ کا میمورا کے ساتھ براہ راست مضبوط تعلق بہت ضروری ہے۔جس کے لئے قونصل خانہ نے ویلفئیر کونسل کی طرف سے 6 افراد کو نامزد کیاہے۔تاکہ پاکستانی کمیونٹی میں ہونے والی اموات کے سلسلہ میں بآسانی رابطہ قائم کیاجاسکے۔
میمورا کے ڈائریکٹر خوسپ پارس نے اس بات کو سراہتے ہوئے نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا۔ انھوں نے میمورا کی جانب سے فونیریاز کی نسبت رعائتی ریٹس مہیاکئے۔انھوں نے قونصل جنرل کو یقین دہانی کروائی کہ میتوں کو اسلامی طریقہ سے غسل اور جنازہ اور تدفین کے حوالے سے بھی انتظامات کا جائزہ لیں گے
ویلفئیر کونسل کے ممبر راجہ شفیق کیانی نے کہاکہ میت کے غسل اور جنازے کے لئے کولیسیرولا قبرستان بہت دور ہے جس پر میمورا کے ممبران نے ہوسپیتالت تانوتوریوں کی جگہ مقرر کردی جس پر ان کا شکریہ ادا کیاگیا۔
بارسلونامیں قونصل خانہ پاکستان میں ہونے والی میٹنگ میں میمورا انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر کارپوریٹ خوسپ پارس، میجنر فیونرل سروسزاولگا ریکا، سوشل ورکر مار دیگاز بھی شریک ہوئے۔ قونصل جنرل نے کورونا وباء کے دوران میتیں پاکستان بھجوانے کے دوران مدد پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ آئندہ بھی پاکستانی کمیونٹی کی خدمات اور آسانی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
Comments are closed.