بارسلونا: کاتالونیا میں اسلامک کمیشن آف سپین کے صوبہ کاتالونیا کی انچارج گھاودونی سے پاکستانی کمیونٹی کی دوبڑی تنظیمات کی آن لائین میٹنگ ہوئی۔ جس کا مقصد رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینا تھا۔ میٹنگ کا انعقاد پاکستانی سماجی کارکن علی رشید بٹ اور ان کہ ساتھیوں کی جانب سے کیا گیا، میٹنگ میں منہاج القرآن کے صدر محمد حسنات اور انکے ساتھی اور دعوت اسلامی کہ ذمہ دار جناب محمد اختر اور انکے ساتھی شامل تھے۔
ممبر اسلامی کمیشن آف سپین نے پاکستانی وفد کو بتایا کہ اسلامک کمیشن کا چاند دیکھنے کے حوالے سے مکمل نظام موجود ہے۔ سپین میں صرف رمضان المبارک نہیں بلکہ باقی مہینوں کا اعلان بھی چاند دیکھ کرکیا جاتاہے۔ انھوں نے وفد کو بتایا کہ ہم مراکش اور سعودی عرب کی پیروی نہیں کرتے بلکہ چاند کا فیصلہ مکمل شہادتوں کے موصول ہونےکے بعد کیا جاتاہے۔ پاکستانی وفد کے پاکستانی کمیونٹی ممبران کی رویت ہلال کمیٹی میں شمولیت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن ہے آپ کی گزارش ہم اسلامک کمیشن کی متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیں گے تاک مستقبل میں مکمل طریقہ کارکہ تحت آپ کو شامل کیا جا سکے۔ اسلامک کمیشن کو ایک سفارش اور پیش کی گئی کہ چاند دیکھنے کا طریقہ جو اسلامک کمیش کا ہے اس کو واضع طور پر لکھا جائے تاکہ یہ طریقہ کار سب تک آسانی سے پہنچ جائے۔
واضع رہے چاند دیکھنے کے معاملے کے حوالے سے پاکستانی اسلامی تنظیموں کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے باعث گزشتہ سال رمضان المبارک کا الگ الگ آغاز کیاگیاتھا تاہم رواں سال دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان معاملات طے ہونے کو خوش آئند قرار دیا جا رہاہےاس موقع پر علی رشید بٹ کا کہنا تھا ک اب اگر کوئی بھی تنظیم آنے والے وقت میں اگر کوئی اور فیصلہ کرے تو یہ اس تنظیم کا معاملہ ہوگا جس کی ذمہ داری بھی اسی تنظیم پر ہوگی ہم نے اپنا کردار ادا کردیا ہے۔علی رشید نےدونوں تنظیمات کا دلی شکریہ ادا کیا۔دونوں بڑی پاکستانی اسلامک تنظیمات نےبھی علی رشید بٹ کی کوششوں کو سراہا۔
Comments are closed.