اوٹاوا: کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے بیرون ممالک پاکستانیوں کو تعلیم، تحقیق اور ترقی کے شعبوں پر توجہ بڑھانے کی ضرورت دیا ہے۔
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ سے کینیڈا پاکستان گلوبل کانگرس کے عہدے داروں نے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان میں تعلیم، تعمیرات اور سماجی ترقی کے شعبوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کینیڈا پاکستان گلوبل کانگرس کے بانی و ایگزیکٹو ارکان ندیم یونس، ظفر چوہدری اور اسامہ اعجاز موجود تھے۔ ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا پاکستان گلوبل کانگریس جیسے اداروں اور تنظیموں کے بینر تلے شمالی امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیم اور تحقیق و ترقی کے فروغ کیلئے مقامی تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر اور سی پی جی سی کے عہدیداروں کے درمیان ملاقات میں مقامی و عالمی معاشی و اقتصادی امور پر اعلیٰ سطح کے بحث و مباحثوں کو فروغ دینے کے لیے تھنک ٹینکس کے قیام کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین کاروباری روابط، تجارت، تحقیق و ترقی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی تجارت اور کاروباری مواقع کی نشاندہی کے لیے کمیونٹی کی سطح پر رابطوں کو مربوط اور تیز تر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed.