سپین: پیسوں کے لین دین پر جھگڑا، پاکستانی شہری مہتاب محبوب کا بارسلونا میں بے دردی سے قتل

مانیٹرنگ ڈیسک

بارسلونا۔ بارسلونا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عمران علی کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاہے کہ بارسلونا میں 31 سالہ پاکستانی مہتاب محبوب کو قتل کردیاگیاہے مہتاب محبوب کی لاش سانت فلیو دی یوبریگات سے ملی ہے۔ قونصل جنرل بارسلونا نے بتایاکہ وہ سفیرپاکستان خیام اکبر بھی ہسپانوی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انھوب نے بتایاکہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ بات چیت جاری ہے انصاف کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مہتاب محبوب موبائل فون کی دکان میں کام کرتے تھے۔ قیاس ہے کہ اس کی موت کا تعلق کسی نہ کسی طرح ان کےکاروبار سے ہوسکتا ہے۔ مہتاب محبوب کی رہائش گاہ بارسلونا میں رمبلا روال پر تھی انہوں نے بدھ کے روز اپنے ملک واپس جاناتھا۔

پولیس کی جانب سے قتل کہ تفتیش شروع کر دی گئی یے۔ قونصل جنرل بارسلونا کے مطابق وہ پولیس حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں

Comments are closed.