پالما، ریسٹورنٹ منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

سپین کے مشہور سیاحتی مقام پالما میں ریسٹورنٹ کی عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسٹورنٹ ساحل سمندر پر واقع ہے ایمرجنسی سروسز نے 4 اموات کی تصدیق کی ہے۔حکام نے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیایے

عمارت کی چھت گرنے کے بعد چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں اور شہریوں نے ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا۔ پالما کے علاقے میں موجود ایمرجنسی سروسز کو فوری فعال کیاگیا اور ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ عمارت کا باقی حصہ کبھی بھی گر سکتاہے

ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن امکان ظاہر کیا جارہاہے زخمی ہونے والوں اور مرنے والے افراد سیاح ہوسکتے ہیں کیونکہ گرمیوں کے موسم میں متعد ممالک سے سیاح سپین کا رخ کرتے ہیں۔ جس علاقے میں حادثہ پیش آیاوہ اہم سیاحتی مقام ہے

Comments are closed.