اسپین کے شہر پامپلونامیں بیلوں کے آگے بھاگنے کا سالانہ روایتی میلہ ‘سان فرمین’ کا آغاز ہو گیاہے، جس میں ہزاروں افراد سفید لباس پہنے اور کمر پر لال کپڑا باندھے گلیوں میں بیلوں کے آگے دوڑتے نظر آرہے ہیزن۔ اس سالانہ روایتی میلے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح بھی اسپین پہنچ چکے ہیں۔
صبح دوڑنے والے بیلوں کو سہ پہر کو پروفیشنل بل فائٹر مقابلے میں ہلاک کردیتے ہیں۔
سال 2022 میں میلے میں 1.7ملین افراد نے شرکت کی تھی۔1910 سے لے کر اب تک 16 افراد دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں۔دوسری جانب جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمات کی جانب سے بل فائٹنگ مقابلے کے موقع پر احتجاج بھی کیاگیا
سان فر مین کے نام سے مشہور یہ تہوار 6 سے 14 جولائی کے درمیان پامپلونا میں ہوتاہے۔اسپین کے روایتی بل فائٹنگ مقابلوں میں ہرسال لاکھوں افراد رومال اور لال کپڑا دکھا کر خطرناک کھیل کھیلتے ہیں۔ مقابلوں کے درمیان کئی بار لوگ زخمی اور ہلاک بھی ہوتے ہیں
Comments are closed.