ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے ملک بھر کے لئے ویکسین منصوبے کااعلان کردیاہے۔ویکسین منصوبے کا آغاز جنوری 2021 سے ہوگا۔ملک بھر میں ویکسین لگانے کے لئے 13ہزار سے زائد پوائنٹس مختص کیے جائیں گے۔جس میں تمام گروپس کو ویکسین تک مشترکہ رسائی دی جائے گی
وزیراعظم پیدرو سانچزنے کہاہے کہ ویکسین پروگرام میں رجسٹریشن کے نظام کو فروغ دیاجائے گا۔ مکمل پروگرام کا اعلان منگل کے روزکیاجائے گا۔ منصوبے پر ماہرین،علاقائی کونسل کے نمائندوں کے ذریعے اتفاق رائے کے بعد اعلان کیاجائے گا۔
سپین میں جنوری سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیاجائے گا۔ ویکسین تک برابری کے تحت سب کو رسائی دی جائے گی۔سپین میں ہرسال 10 ملین افراد کو انفلوئنزا کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔رواں سال 14 ملین افراد کو فلو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔
سپین نے متعدددواساز کمپنیوں کے ساتھ پہلے ہی سپین حکومت کی بات چیت جاری ہے اور اب تک ایک ارب خوراکوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جاچکے ہیں۔ ویکسین کی جلد اور وقت پر دستیابی کو ہرصورت ممکن بنایاجائے گا۔سپین میں کورونا وباء کے پھیلاو اور متاثرین میں اضافے کے بعد متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ پابندیوں کے مثبت نتائج آنے کے بعد متعدد صوبوں نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیاہے۔ سپین میں متاثرین کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے
Comments are closed.