اظہار رائے کی آزادی سب کا حق،جمہوریت میں تشدد ناقابل قبول ہے۔ پیدرو سانچز

بارسلونا سمیت سپین کے متعدد شہروں میں ریپر پابلو ہیسل کی گرفتاری پر پرتشدد احتجاج کیا جارہاہے۔ احتجاج پر ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے کہاہے کہ جمہوریت میں تشدد والا رویہ اختیار نہیں کیاجاسکتا۔ تشدد آزادی نہیں بلکہ دوسروں کی آزادی پر حملہ ہے۔

انھوں نے کہاکہ ہسپانوی حکومت شہریوں کے تحفظ کی ذمہ دار اور حکومت ہر صورت اس ذمہ داری کو پورا کرے گی۔ تشدد والا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔تشدد جمہوریت کے برعکس ہے۔ حکومت آزادی اظہاررائے کے حق میں ہے۔اور اس کی بہتری کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

واضع رہے ریپر پابلو ہیسل کو 2 اور 8 مہینے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ریپر کی گرفتاری یعیدا یونیورسٹی سے کی گئی جس کے بعد مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ متعدد شہروں میں پولیس تھانوں، گاڑیوں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔ 33 سے زائد افراد کوگرفتار بھی کیا گیایے۔

Comments are closed.