سپین: بحالی، تعمیرونو کے لئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے، وزیراعظم پیدرو سانچز

میڈرڈ۔ ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسپین کرسکتاہے۔بحالی اور تعمیر نو ممکن ہے ، لیکن اس کے لئےاتحاد ، سیاسی گفت و شنید ، مذاکرات کی ضرورت ہے۔انھوں نے ایک نیا سیاسی ماحول ، استحکام اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہاکہ وبائی مرض کے باعث ملک کو نئی مشکلات اور چیلنجز کا سامناہے لیکن ان سے نمٹاجاسکتاہےسیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کے لئے بات چیت ضروری ہے۔وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کے درمیان ملاقات پر زور دیا۔اور کہاکہ کچھ قوتیں ہیں جو دعوت ناموں پر منفی ردعمل ظاہر کرتی ہیں۔لیکن وسیع ترعوامی مفاد کے لئے بیٹھک ضروری ہے۔

پیدروسانچز نے کہاکہ یورپی یونین سے آنے والی امداد سے ملکی معیشت کو سہارا دیاجائے گا جس ملکی جی ڈی پی دو پوائنٹس تک بڑھے گی۔انھوں نے تاجروں اور ورکروں سے ریکوری منصوبے میں مدد کرنے کی اپیل کی۔

Comments are closed.