بارسلونا۔ ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں کوروناوائرس انتہائی سنگین صورتحال اختیارکرچکاہے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اصل تعداد 30 لاکھ افراد سے زائد ہے۔ حالات مشکل ہیں لیکن تاحال ملک میں ایمرجنسی لاک ڈاون کے نفاذ کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیاگیا۔صوبے اس حوالے سے فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ صوبوں کو اختیارحاصل ہے وہ لاک ڈاون لگائیں یا کرفیو۔ فیصلے سے متعلق وزارت صحت کوآگاہ رکھناہوگا۔
پیدرو سانچز نے کہاکہ ملک میں مارچ والی صورتحال نہیں ہے اب حالات مختلف ہیں۔لیکن ہمیں سماجی ذمہ داری اور نظم وضبط کا مظاہرہ کرناہوگا۔ ہمیں شہریوں کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ انفیکشن کو کم کیاجاسکے۔ انفیکشن کو کم کرکے ہم زندگیاں بچاسکتے ہیں۔ اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو حکومت شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔
اس وقت ملک میں ایک لاکھ باشندوں میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 348 ہے۔جبکہ سپین میں متاثرین کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔
Comments are closed.