ایشیائی کمیونیٹیز کے پلیٹ فارم برائے فروغ تعلیم و صحت (پیسکا)کے اعزاز میں ڈالڈا گروپ سپین کے سی ای او جناب سید ذالقرنین شاہ نے افطار کا اہتمام کیا۔
ضیافت میں پیسکا کے بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی۔ شُرکا میں پیسکا کے روح رواں مرکزی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عرفان مجید راجہ، بارسلونا سٹی کونسل کے کونسلر جناب طاہر رفیع، پیس فار پیس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مہر محمد ارسلان، پیسکا کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر برکات مصطفیٰ ہاشمی، موسیٰ مُغل، پروفیسر طاہر اعظم اور پیسکا کے تعلیم کے کوارڈینیٹر اور صدر پاکستان مارتوریل ایسوسی ایشن جناب شمس العارفین اور پاکستان سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما جناب ثاقب حمید (پی ایچ ڈی) اور ڈاکٹر عتیق بسرا (پی ایچ ڈی) شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستانی اداکار طاہر انجم بھی موجود تھے۔
تقریب پاکستانی کمیونٹی کے تعلیم اور صحت کے مسائل پر مکالمے کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری کی محفل کے ساتھ برخاست ہوئی۔ پروفیسر طاہر اعظم نے اردو اور پنجابی شاعری پڑھی اور ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے آخر میں اپنی غزل پیش کی۔ سیّد ذالقرنین شاہ صاحب نے شُرکا کا شُکریہ ادا کیا اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے صحت اور تعلیم کے فروغ کے لیے مختلف پراجیکٹس شروع کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔۔۔
Comments are closed.