بیجنگ : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین دونوں کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے، یہ منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچا رہا ہے۔ سی پیک منصوبوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے کو تبدیل کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے
وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران وزیر اعظم پاکستان کی چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارم کمیشن کے چیئرمین اور چینی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے وائس چیئرمین سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کااورمستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور پارٹنرشپ لازوال ہے، کورونا وباء کے باوجودمشترکہ تعاون سے سی پیک کے تمام منصوبوں پر کام آگے بڑھا، بیلٹ اینڈ روڈ کے فلیگ شپ منصوبے کے تحت سی پیک پاکستان اور چین دونوں کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے اوردونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے کو تبدیل کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے، دونوں فریق گوادرکوعلاقائی تجارت اور صنعت کے مرکز بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گےاور ایم ایل ون اور توانائی کے دیگر اہم منصوبوں کو بھی ترجیح دیں گے۔ چیئرمین این آر ڈی سی نے کہا کہ چین سی پیک کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور اس پر ٹھوس پیشرفت کے لیے پرعزم ہے،گزشتہ سات سالوں میں چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت دار بن چکا ہے۔ملاقات میں فریقین نے ویڈیو کے ذریعے صنعت اور گوادر پورٹ پر تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے۔
وزیراعظم عمران خان کی چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں
وزیراعظم عمران خان نے چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں ،سرمایہ کاروں نے دھاتوں اور کاغذ کی ری سائیکلنگ سمیت مختلف شعبوں میں مزیدسرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کے سربراہان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے آگاہ کیا۔چین کے معروف تھنک ٹینکس، یونیورسٹیوں اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز کے سربراہان اور نمائندوں سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کی اہمیت اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے پر زوردیا ۔ وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کی غیر متزلزل حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہاسی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زرعی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔بعد ازاں وزیراعظم پاکستان وفاقی وزراء کے ہمراہ سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ۔
Comments are closed.