میڈرڈ۔ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل پولیس انسداد دہشت گردی کی کاروائی کرتے ہوئے اسلامک کمیشن آف اسپن کے صدر ایمن ادلبی کوگرفتار کرلیا۔ ایمن ادلبی کو تفتیش کے بعد عدالت لے جایے بغیر رہاکردیاگیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق 74 سالہ ایمن ادلب کا تعلق شام سے ہے گزشتہ سال موسم گرما میں اسلامک کمیشن آف اسپین کے صدر بنے تھے۔ اسلامک کمیشن کے صدر کو گزشتہ روز میڈرڈ سے گرفتار کیاگیا۔دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کی مالی اعانت سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سال 2019 میں عدالتی حکم کے بعد جہادی تنظیموں کی مالی اعانت کرنے والوں کے خلاف آپریشن وامور کا آغاز کیاگیا۔جس میں درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیاگیا جن سے عراق، شام کی جہادی تنظیموں کی فنڈز کی فراہمی سے متعلق تفتیش کہ گئی۔
Comments are closed.