سپین کی نیشنل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ایسے گروہ کا خاتمہ کیاہے جوکہ غیر قانونی طور پر تارکین وطن کو سرحد پار کروانے میں ملوث تھا۔ نیشنل پولیس نے تاراگونا، میڈرڈ، الجیراس میں کاروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ انسانی سمگلروں کا ہیڈ آفس تاراگونا میں قائم تھا۔
انسانی سمگلرسپین پہنچنے کے لئے شپ پر سوار ہونےکے لئے جعلی دستاویزات مہیاکرتے اور پھر تنظیم کے ٹرک تک رسائی حاصل کرکے چھپ جاتے ،غیرقانونی کاروائی میں ملوث گروہ کے اراکین نے ٹرکوں میں تبدیلی کرتے ہوئے ایسے کیبن تیار کئے تھے جن میں کسی کو بھی بآسانی چھپایاجاسکتاتھا۔ سمگلنگ کے لئے الجیراس کی سمندری حدود استعمال کی جارہی تھی۔
غیر قانونی طور پر سپین پہنچانے کے لئے 8 ہزار سے 14 ہزار یورو کی رقم وصول کی جارہی تھی۔گرفتار افراد پر جعلی دستاویزات، انسانی سمگلنگ، کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
Comments are closed.