سپین پولیس کی کاروائی، نیشنیلٹی کےلئے جعلی ڈپلومے بنانے والے 36 افرادگرفتار، 40 لاکھ یورو کمائی کا انکشاف

سپین نیشنل پولیس نے نیشنلٹی کے لئے جعلی سرٹیفیکیٹس بنانے کے دھندے میں ملوث 36 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق 1ہزار 6 سو 67 افراد نے سرٹیفیکٹس کے لئے 1 ہزار سے لے کر 45سو یورو تک کی رقم ادا کی ہے۔

پولیس کے مطابق جعلی دھندے میں ملوث افراد سی سی ایس ای اور نیشنلٹی کے لئے جعلی دستاویزات تیار کرنے کا کام کررہے تھے۔ہسپانوی نیشنل پولیس اوربرٹش نیشنل کرائم ایجنسی نے بیک وقت برطانیہ اور سپین میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا۔۔برطانیہ میں کاروائی کے دوران گروہ کے اہم ترین رکن کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ زیادہ تر گرفتاریاں بارسلونا سے کی گئیں ہیں۔ بارسلونا میں کاروائی کے دوران 50 ہزار یورو نقد، 12 لیپ ٹاپس، اور سینکڑوں ڈپلومے ضبط کئے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد نے مبینہ طور پر 40 لاکھ یورو سے زائد رقم کمائی۔ پولیس نے انکشاف کیاہے کہ 1667 افراد میں سے 1380 افراد جعل سازی سے سپین نیشنلٹی سرٹیفیکیٹ دیلے 2 حاصل کیا۔نومبر 2020 میں پولیس نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تفتیش شروع کی۔جس دوران دیلے 2 کے جعلی سرٹیفیکیٹس میں ملوث 25 افراد کو حراست میں لیاگیا۔ تفتیش کے دوران برطانیہ میں بھی مجرمانہ تنظیم کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا۔

ذرائع کے مطابق جعلی طریقہ کار سے سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والے متعدد پاکستانیوں سے پولیس تفتیش کرچکی ہے۔ تفتیش کے بعد متعدد افراد کو عدالت کے روبرو بھی پیش کیا گیا۔

Comments are closed.