بارسلونا میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری، دوافراد گرفتار

بارسلونا۔ مقامی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشہ روز سیوتات بیہا کے علاقے میں پولیس منشیات فروشی کے اڈے کے خلاف 4 بجے آپریشن کا آغاز کیاجوکہ رات گئے تک جاری رہا۔پولیس کاروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کیاگیا۔جن کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

روال کے علاقے کا شمار بارسلوناکے ان علاقوں میں ہوتا جن کو منشیات فروشی کا گھڑ سمجھا جاتاہے۔کاتالان دارلحکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو تیز کردیاگیاہے۔ کاروائیوں کا مقصد بارسلونا میں منشیات کی خریدوفروخت کو ختم کرناہے۔

Comments are closed.