پولینڈ کے وزیر اعظم میتھیوز موراویسکی کورونا وائرس میں مبتلا

مانیٹرنگ ڈیسک

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے وزیراعظم میتیوز موراویسکی نے بتایا کہ کوویڈ 19 کے متاثرہ شخص کی وجہ سے وہ بھی وائرس میں مبتلا ہوگئے۔انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ ‘میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں ، حکومت معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔

پانچویں دن تک ریکارڈ متاثرہ افراد سامنے آنے کے بعد کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہفتے کو نئی پابندیوں کا اعلان کیاگیاہے۔ ان اقدامات میں بزرگ شہریوں کے لئے خصوصی خریداری کے اوقات اور دیکھ بھال کرنے والے گھروں کو فنڈز بڑھانا شامل ہے۔

مارچ میں وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے 38 ملین کے ملک میں مجموعی طور پر 1لاکھ 35ہزار 2سو 78 افراد کوویڈ 19 سے متاثر جبکہ3،101 افراد کی اموات ہوئیں۔

Comments are closed.