میڈرڈ صوبائی انتخابات، پاپولر پارٹی کامیاب۔۔ حکومتی جماعت پسوئے کو شکست

سپین کے صوبے میڈرڈ کے علاقائی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں نے میدان مار لیاہے۔ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں پاپولرپارٹی(پے پے) نے 69، جبکہ دائیں بازو کی سخت گیز جماعت بوکس نے 13 سیٹیں حاصل کیں۔جس کے بعد دونوں جماعتوں کی سیٹوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب بائیں بازو کی سوشلسٹ جماعت پسوئے نے 25، ماس مادرید 24، پودیموس 10 سیٹیں حاصل کرسکی جن کی کل ملا کر تعداد 59 بن رہی ہے جو کہ حکومت بنانے کے لئے ناکافی ہے۔

منگل کے روز ہونے والے انتخابات میں ٹرن آوٹ 2019 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس زیادہ ریکارڈ کیاگیا۔اسابیل آیوسو کو حکومت بنانے کے لئے صرف بوکس کی حمایت درکار ہو گی۔ انتخابی نتائج کے بعد بوکس کے سربراہ سانتیاگو آباسکل نے حکومت میم شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہےکہ ان کی سیٹیں پے پے کے لئے ہوں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈرڈ کے انتخابات سپین کے مستقبل کے انتخابات پر بھی اثر انداز ہوں گے۔ دوسری جانب ناقص کارکردگی کے باعث مزدروں کے حامی پودیموس کے سربراہ پابلو اگلیسیا نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیاہے۔

Comments are closed.