کوروناوائرس کیسز میں اضافہ، پرتگال میں رات کا کرفیو نافذ کردیاگیا

مانیٹرنگ ڈیسک

لزبن۔ پرتگال کے وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے اعلان کیا کہ پرتگال کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے رات کا کرفیوں نافذ کرنے کااعلان کردیاہے۔ کرفیو کا آغاز پیر سے ہوگا اور یہ 15 روز تک جاری رہےگا۔وزیراعظم نے کہاکہ کوروناوائرس پر قابو پانے کے لئے حکومت ہرممکن اقدام اٹھائے گی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پرتگال میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے کے بعد رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6 ہزار 640 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد مجموعی کیسز ایک لاکھ 73 ہزار 540 تک جا پہنچے تھے۔

حکومت کے فیصلے کے بعد کچھ کاروبار بند جبکہ ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے۔ ہفتہ اور اتوار کے روز دن 1بجے سے صبح 5 بجے تک گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔ابتدائی طور پر ایمرجنسی 15 روز کے لئے لگائی گئی ہے جس میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔حکومت کا موقف ہے کہ دسمبر میں کرسمس منانے کے لئے کچھ قربانیاں دینا ہوں گی۔

Comments are closed.