پرتگال کا شہریوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ

پرتگال کی وزیرصحت مارتا تیموڈو نےویکسی نیشن اسٹریٹجی پیش کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ان کا ملک 24 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی لاگت سے کورونا کی 2 کروڑ 20 لاکھ ڈوزز حاصل کرے گا۔

مارتا تیموڈو کا کہنا ہے کہ ملک کی پبلک ہیلتھ سروس کورونا وائرس کی ویکسین کی ذمہ دار ہوگی جو سب کے لیے مفت دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ پرتگال کے ڈرگ ریگولیٹر کے سربراہ نے کہاکہ ان کے ملک نے کورونا کے ممکنہ تیار کنندہ کیور ویک، پی فائزر۔بیو این ٹیک، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن، سنوفی اور جی ایس کے سے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

Comments are closed.