بارسلونا میں کورونا وائرس پھیلنے کہ شرح میں 14 فیصد اضافہ

بارسلونا پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق بارسلونا میں مثبت کیسز کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ بارسلونا شہر میں 15 مارچ سے 21 تک 1626کیسز جبکہ22 سے 27 مارچ تک 1855 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

بارسلونا میں متعدی وباء کے بڑھنے کی رفتار 1 سے تجاوز کر کے 1.18 تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ شرح ایسی ہے جس سے متاثرہ شخص وائرس کے پھیلاو کا سبب بن سکتاہے۔حالات نارمل نہ ہوئے تو یہ رحجان چوتھی لہر کا سبب بن سکتا۔

Comments are closed.