صحرا کی روک تھام اور کنٹرول کو انسداد صحرا زدگی کے بنیادی کام کے طور پر لینا ضروری ہے،چینی صدر

بیجنگ  : چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر بیانور کے اپنے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ صحرا کی روک تھام اور کنٹرول کو انسداد صحرا زدگی کے بنیادی کام کے طور پر لینا ضروری ہے، اور چینی خصوصیات کے ساتھ ریت کی روک تھام اور کنٹرول کے راستے پر چلنا ضروری ہے جو فطرت کے قوانین اور قومی حالات اور مقامی جغرافیائی حالات کے مطابق ہو۔ آج، ہم ریت کی روک تھام اور کنٹرول کے میدان میں چین کی حاصل شدہ کامیابیوں کا تجربہ کرنے کیلئے اندرونی منگولیا کو ایک مثال کے طور پر لیں گے، صحرائی علاقے نے “ریت سے لوگوں کے پیچھے ہٹنے” سے “سبز  کی وجہ سے  ریت کے  پیچھے  ہٹنے ” میں تاریخی تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہے، مقامی ماحولیاتی تحفظ ایک ایسی شاندار گردش میں داخل ہو چکاہے، جو عالمی ماحولیاتی انتظام کیلئے ایک مثال پیش کرتا ہے ۔

اندرونی منگولیا میں صحرائے کوبو چی چین کا ساتواں بڑا صحرا اور بیجنگ سے قریب ترین صحرا ہے، جو  گزشتہ ایک عرصے میں  بیجنگ میں ریت کے طوفان کا سبب بنتا تھا۔ سال 2014 میں صحرائے کوبوچی کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام  نے “گلوبل ڈیزرٹ ایکو اکنامک ڈیمونسٹریشن ایریا” قرار دیا اور  2015 میں صحرائے کوبو چی  نے کامیابی کے ساتھ ایک تہائی رقبے کو سبزے میں بدل دیا ، جس نے اُسی سال اقوام متحدہ کا لینڈ لائف ایوارڈ جیتا اور عالمی سطح پر صحرائی  انتظام کے لیے ایک نمونہ قائم کیا۔ تاحال   صحرائے کوبوچی میں 53 فیصد رقبے پر  پودے نشو ونما پا رہے ہیں.لیکن اس کامیابی کے باوجود ، ریگستانی انتظام  کا قدم رکا نہیں ہے، کوبوچی صحرا ایلی فوٹو وولٹک ریت کنٹرول  کے مثالی خطے میں 1 لاکھ 90ہزار سے زیادہ فوٹو وولٹک پینل نیلے سمندر کی مانند دور دور  تک پھیلے ہوئے ہیں، اس کے نتیجے میں ہزاروں گھرانے سبز بجلی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ فوٹو وولٹک پینل کے نیچے اعلیٰ معیار کی گھاس  ، لیکوریس، آلو اور دیگر فصلیں اگائی جاتی ہیں، مرغیاں اور بھیڑیں فوٹو وولٹک پینلز کے احاطے میں آزادانہ گھومتی ہیں۔  ریت کنٹرول  کے  اس نئے  طریقہ کار نے ایک بار پھر دنیا کے لیے ریگستانی انتظام  کی مناسبت سے چینی حکمت اور چینی حل فراہم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ صحرائے کوبوچی کا انتظام    ہر سال  کروڑوں ٹن زرد ریت کو چین کے مادر دریا  “دریائے زرد” میں داخل ہونے سے بھی روکتا ہے ، جس سے دریائے زرد کا پانی صاف ہوچکا ہے،  دریا کے ساحلی علاقے میں حیاتیاتی تنوع نمایاں طور پر بحال ہو چکا ہے، اور 100 سے زائد اقسام کے جنگلی جانور اور پودے جو کئی سالوں سے معدوم ہو چکے تھے  ، جیسے ہنس،  جنگلی خرگوش اور پوپلر دوبارہ  نمودار ہو چکے ہیں۔ یہ ایک معجزہ ہے، یہ   صدر شی جن پھنگ کی قیادت اور سی پی سی  کی رہنمائی میں چینی  لوگوں کی جانب سے “طویل عرصے تک مشکلات  پر قابو پاتے ہوئے  جدوجہد کے بعد حاصل کردہ معجزہ ہے  ۔

چینی سائنس دانوں نے صحرائی مٹی کی ٹیکنالوجی بھی ایجاد کی ہے جو ریت کے ذرات کے درمیان پودوں سے کشید شدہ مواد کو استعمال کرتی ہے تاکہ ریت میں مٹی کی خصوصیات شامل ہو سکیں اور اس میں پانی اور کھاد کو برقرار رکھنے کا کام ہو، آسان الفاظ میں یہ ٹیکنالوجی، صحرا کو پودوں کی نشوونما کے لیے موزوں اچھی زمین بنا دیتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو 2016 میں اندرونی منگولیا کے اُلان بوحو  صحرا میں عملی استعمال میں لایا گیا تھا اور صرف ایک سال میں صحرائے  اُلان بو حو میں مولی، جوار اور ٹماٹر جیسی 70 سے زائد فصلیں اگائی گئیں ۔ اپریل 2022 میں ، صحرائے کوبوچی میں “صحرائی مٹی”کا  منصوبہ بھی شروع کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال اس منصوبے  کے تحت  30 ہزار  موصحرائی رقبے کو مٹی میں  تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اس میں آلو، جوار اور مکئی  سمیت دس سے زائد اقسام کی فصلیں کاشت کی جائیں گی۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ  ایک لاکھ مو  صحرا کو  مٹی  میں  تبدیل کرنے  کے عمل میں تین سے پانچ سال لگیں گے جس سے مقامی علاقے کو خاطر خواہ معاشی فوائد اور ماحولیاتی ثمرات حاصل ہوں گے۔ انسانیت اور فطرت کے درمیان حقیقی ہم آہنگی کیا ہے؟ وہ  یہ ہے!

زمین کے لیے صحرا زدگی کو  کرہ ارض کا “کینسر” اور عالمی پائیدار ترقی کے لئے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے. مشترکہ ترقی کے تصور پر عمل کرتے ہوئے چین نے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ صحرا زدگی کا مقابلہ کرنے میں چین کے تجربات  اور  طریقہ کار    کا اشتراک کیا ہے ، اور پاکستان ، قازقستان ، منگولیا اور ایتھوپیا جیسے “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ  ممالک کے ساتھ زمین کے انحطاط اور ریگستانی کنٹرول کے میدان میں تعاون اور تبادلے کیے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک نے صحرائی مٹی کی ٹیکنالوجی میں نمایاں دلچسپی دکھائی ہے اور  چینی ماہرین کو تکنیکی تجربات کرنے کے لیے مدعو  کیا ہے ۔

17 جون انسداد  صحرا زدگی اور خشک سالی  کا 29 واں عالمی دن ہے۔ چین کے  اندرونی منگولیا  کے انسداد صحرا میں حاصل کردہ کامیابیوں نے دنیا کو یہ امید دی ہے کہ انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلقات کی بہتری ممکن ہے، اور خوفناک صحرا  کو، خوبصورت نخلستان اور خوشحال خطہ  بنایا جا سکتا  ہے۔

Comments are closed.