کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں فائزرز اور مودیرنا کی جانب سے ویکسین کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں۔ جرمن کمپنی فائزرز فی خوراک 15.50€ سے بڑھاکر 19.50 یورو کردی ہے جبکہ مودیرنا کی جانب سے ویکسین کی قیمت 19€ سے بڑھا کر 21 یورو کردی گئی ہے۔ یورپی یونین اور میڈیسن ایجنسی کی جانب دونوں ویکسین یورپ میں استعمال کے لئے منظور کی گئی ہیں،
کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں اور یورپی یونین کے مابین کانٹریکٹ کی مدت 2023 تک ہے اور تقریبا دو ارب دس کروڑ خوراکوں کا آرڈر ہے۔ فائزر 2022 تک چھپن ارب ڈالر اور مودیرنا تیس ارب ڈالر تک منافع کمائیں گی۔
کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی لائی گئی ہے،جس ویکسین کی مانگ میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق کوروناکی نئی لہر اور نئی کووڈ اقسام کے سامنے فائزر اور مودیرنا کا ردِعمل زیادہ بہتر ثابت ہورہا ہے۔
Comments are closed.