ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شاہی محل نے 19 فروری کو جاری بیان میں تصدیق کی کہ اب شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل دوبارہ کبھی بھی شاہی ذمہ داریاں حاصل نہیں کر پائیں گےشاہی محل کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ملکہ برطانیہ و ہیری اور ان کی اہلیہ کے درمیان دوبارہ بھی شاہی ذمہ داریاں سنبھالنے سے متعلق مذاکرات ہوئے، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اب دوبارہ جوڑے کو شاہی ذمہ داریاں نہیں مل سکتیں۔
مارچ 2020 میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل باضابطہ طور پر شاہی ذمہ داریوں سے الگ ہوکر شاہی محل سے باہر چلے گئے تھے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شاہی ذمہ داریوں سے آزاد ہونے کے بعد ابتدائی طور پر کینیڈا اور بعد ازاں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور اب وہ امریکا میں عام حیثیت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
مارچ 2020 میں جب شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کی تھی، اس وقت ان کے اور ملکہ برطانیہ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ ایک سال تک اگر جوڑا چاہے تو واپس اپنی ذمہ داریاں دوبارہ نبھا سکتا ہے۔
شہزادہ ہیری رائل نیوی میں میجر جنرل کے اعزازی عہدے پر فائز تھے مگر اب وہ مذکورہ عہدہ بھی چھوڑ دیں گے۔شاہی ذمہ داریوں میں مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کے اعزازی عہدے شامل ہوتے ہیں اور ایسے عہدوں کا برطانوی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا مگر شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ مکمل طور پر ہمیشہ کے لیے شاہی ذمہ داریوں سے الگ ہوگئے
Comments are closed.