بارسلونا میں فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اکٹھ، سینکڑوں افراد کی شرکت

سپین کے شہر بارسلونا کے دل پلاسہ کاتالونیا میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی پروگرام کا اہتمام کیاگیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔

اجتماع کے شرکاء نے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔ شرکا ء نے مختلف نعروں والے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔

اجتماع کا اہتمام پاکستانی،فلسطینی تنظیموں نے مل کر کیا۔ جس میں پاکستانی قونصل جنرل عمران علی چوہدری اور فلسطینی سفیر نے خصوصی شرکت کی۔

Comments are closed.