بارسلونا۔ سپین کے صوبے کاتالونیا میں حکومت نے 15 روز کے لئے ریسٹورنٹس بارز کیفے بند کردئیے ہیں۔ حکومت نے یہ فیصلہ کوروناوائرس کے پھیلاو کے باعث کیا۔ حکومتی فیصلے کے خلاف بارسلونامیں سینکڑوں ریسٹورنٹس مالکان اور ملازمین نے پلاسہ سانت خائمے میں احتجاج کیا۔
ریسٹورنٹ گلڈ کے راجرپیلرولز نے حکومتی اقدامات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بارسلونا میں 9000 ملازمین اپنی آمدنی سے محروم ہوجائیں گے۔80ہزار سے زائد افراد عارضی بے روزگاری سے محروم ہوجائیں گے۔تاجر تنظیموں کاموقف تھاکہ انتظامیہ نے 40 ملین ڈالرکے فنڈز کا اعلان کیاہے۔لیکن یہ رقم نقصانات کاپورا کرنے کے لئے ناکافی ہے۔
صوبے کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 15 روز کے لئے بار اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔ ریسٹورنٹس کو صرف خوراک ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ نئی پابندیوں کا اطلاق جمعرات کی رات 12بجے سے ہوگا اور پابندیاں 15 روز تک برقرار رہیں گی۔عوام میں چہرے کے ماسک لازمی رہیں گے ، معاشرتی اجتماعات کو 6 افراد تک محدود رکھا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی پابندیوں کے اثرات شاپنگ سنٹرز، جم، سینماگھروں، تھیٹر اور کھیل کے میدانوں ہر بھی ہوں گے۔ 400 مربع میٹر والاسٹور صرف 30 فیصد گاہکوں کو خدمات مہیاکرسکے گا۔ جبکہ جم، سینما، تھیٹرز کے لئے 50 فیصد حد مقرر کردی گئی ہے۔
Comments are closed.