بارسلونا۔ سپین کی حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی کی ممبرکوآرڈینیٹر فلاحی امور تیریسالورنس اور سیکرٹری ایمیگریشن مارئبیل گارسیا نے قونصل جنرل عمران علی چوہدری سےملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اس سوشلسٹ پارٹی کے سینئر پاکستانی رہنمااقبال چوہدری اور حافظ عبدالر زاق بھی موجود تھے۔
انھوں نے کہاکہ سوشلسٹ پارٹی اور پاکستانی کمیونٹی کےمضبوط روابط اہمیت کے حامل ہیں ۔باہمی کوششوں سے پاکستان سے سپین کے ویزا میں آسانی کی گئ ہے۔ اس سال 53,000 لوگوں کو نیشنیلٹی بھی دی گئی ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت 5 گنا زیادہ ہے۔
قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی کے معاملات اور پاکستان سپین تعلقات میں مزید بہتری کے لئیے بارسلونا کے ڈپٹی مئیر خائمے کلبونی اور بارسلونا میں وفاقی حکومت کے نمائندے کارلوس پریتو کو قونصل خانہ میں ملاقات کی دعوت بھی دی۔انہوں نے سوشلسٹ پارٹی کا کوروناوباء میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں بر وقت امداد پر شکریہ ادا کیا۔
قونصل جنرل نے سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر روشنی ڈالی اور خاص طور پہ قبرستان کا معاملہ حل کرنے پہ زور دیا۔ مرحوم مہتاب محبوب کے جسدِ خاکی کو پاکستان بھجوانے میں مدد کی درخواست بھی کی۔ جِس پہ دونوں پارٹی ممبران نے ہر ممکن تعاون کی یقین دِہانی کروائی۔
Comments are closed.