بارسلونا میں پاکستانی تحریک انصاف سپین کے رہنماوں نے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف سپین شیراز بھٹی کے دورہ پاکستان کے دوران سرگرمیوں اور دیگر امور پر روشنی ڈالی گئی۔
صدر تحریک انصاف شیراز بھٹی نے بتایاکہ دورہ پاکستان کے دوران ان کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ملاقاتوں میں دوہری شہریت ، پاکستانی بینک، موبائلز ٹیکس، ویلنسیا میں قونصل خانہ جیسے اہم امور زیربحث آئے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر ایوب آفریدی نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ڈیول نیشنلٹی کو سیاسی نعرہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ انھوں نے اپنی درخواست کے ساتھ مکمل طریقہ کار بھی واضع کیاہے قوی امکان ہے کہ مسئلہ حل ہوگا۔
سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالصبور نے کہاکہ پی ٹی آئی کا جو منشور تھا اس کے مطابق ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ سابق صدر شہزاد بھٹی نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن سے قبل گروپ بنتے ہیں اور جیتنے والے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے گروپس ختم ہوجاتے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہے دوسری جماعتوں لیڈران کے کہنے پر خبریں لگائی جارہیں ہیں۔ انھوں نے کہاکک مقابلہ کریں لیکن پارٹی کی بدنامی کی کوشش نہ کریں ایسے پراپوگنڈے نہ کریں جس سے پارٹی کی بدنامی ہو
پریس کانفرنس میں محمد شیراز بھٹی ۔ چوہدری قاسم علی جھکڑ ۔ چوہدری عبدالصبور ۔شہزاد اصغر بھٹی ۔ فنانس سیکریٹری ظہور کمبوہ ۔ رانا اختر ۔ رضا چوہان ۔ ڈپٹی سیکرٹری یوتھ ونگ نوران چوہدری ۔ ڈپٹی سیکرٹری ویمن عدیلہ مختار ۔ قمر بٹ جاتریہ ۔ حسن کنیال ۔ ملک سبحان شریک ہوئے
Comments are closed.