سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پرتحریک انصاف سپین کا احتجاج

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی کال پر پوری دنیابھر کی طرح سپین میں پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی سپین کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ قاف اور دیگر سیاسی جماعتوں سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور عمران خان کے چاہنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔

اظہار یکجہتی کے اس پروگرام میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے دوبارہ پارلیمنٹ میں لے کر آئیں گے-احتجاج میں لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر اورسیز کے رائٹ آف ووٹ کو امپورٹڈ حکومت نے چھیڑنے کی کوشش کی تو ہم کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے ووٹ کا حق ہمارا آئینی حق ہے جو ہمیں عمران خان نے دیا ہے-

اظہار یکجہتی کی تقریب میں شرکا نے بہت بڑی تعداد میں پارٹی پرچم،بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی،امپورٹڈ حکومت نامنظور،بیرونی سازش نامنظور اور عمران خان قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے کلمات درج تھے-

پاکستان تحریک انصاف اسپین کی طرف سے شرکا کا دلی شکریہ ادا کیا گیا اور شرکا نے پی ٹی آئی اسپین کی ٹیم کو کامیاب پروگرام آرگنائز کرنے پر مبارک باد پیش کی- صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی نے اپنے خطاب میں شرکا تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے اسپین کے تمام شہروں میں اظہار یکجہتی اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ہم ان کو جاری رکھیں گے-جس پارک میں احتجاج کی اجازت لی گئی تھی وہاں تل دھرنے کی جگہ نہیں بچی تھی-انتظامیہ کے لئے کنٹرول کرنے کے معاملات میں مشکلات کا سامنا رہا

Comments are closed.