پاکستان تحریک انصاف اسپین کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت محمد شیراز بھٹی قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بادالونا میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی اسپین کے عہدیداران نے شرکت کی-
اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اسپین کے زیر اہتمام مورخہ 23 اکتوبر بروز اتوار دوپہر 1 بجے بمقام پلاسہ کاتالونیا بارسلونا میں عمران خان سے اظہار یکجہتی، الیکشن کمیشن کے فیصلے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے-
اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ہم اپنے قائد جناب عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور بروز اتوار اپنے قائد کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے-
Comments are closed.