ڈبلن۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ریان ائیر لائن نے یکم جنوری سے برطانیہ کے لئے 12 روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیاہے، کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے قوانین کے باعث کیاگیاہے۔
ریان ائیر لائن انتظامیہ کا موقف ہے کہ برطانیہ سول ایوی ایشن نے دوسال قبل کئے گئے بریگزٹ معاہدوں میں تبدیلی کردی ہے۔ حکام نے یہ تبدیلی صرف 10 روز قبل کی ہے۔کونسی پالیسی تبدیل ہوئی اس حوالے سے ائیرلائن کی جانب سے کچھ نہیب کہاگیا۔دوسری جانب برطانوی سول ایوی ایشن کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔
سی اے اے نے جنوری 2019 میں ریان ائیر برطانیہ کو آپریٹر سرٹیفیکیٹ جاری کیاتھا۔ریان ائیر لائن نے مانچسٹر، لیورپول، لندن، ایڈنبرگ، بیلافاسٹ، ڈیری،مراکش اور یوکرائن کے روٹ منسوخ کرنے کا عندیہ دیاہے۔
Comments are closed.