مانچسٹر: بری ٹاون حال مانچسٹرمیں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی سیاسی سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد بری لیبر پارٹی کے راہنما کاونسلر تیمور طارق کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کاونسلر تیمور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی تقریب کا مقصد برطانیہ میں مقیم نئی نسل کو پاکستان کے لئے دی جانے والی قربانیوں اور اپنے ملک کی اہمیت بتانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونن ملک مقیم پاکستانی کی پاکستان ترقی اور روشن مسقبل کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.