سپین بھر میں ریل کمپنی رینفے کے ملازمین کی 8 روزہ ہڑتال 30 ستمبر سے شروع ہوگی

سپین میں سفری سہولیات مہیا کرنے والی سب سے بڑی ریل کمپنی کے ملازمین نے 8 روزہ ہڑتال کا اعلان کیاہے۔کمپنی ملازمین کا احتجاج خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے اور رودالیز کمپنی کو جنرالیتات کے ماتحت کرنے کے حوالے سےہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہڑتال سے متعلق شہریوں کو آگاہ کردیاگیاہے۔

کمپنی ملازمین کی جانب سے ہڑتال 30 ستمبر،1,4,5,7 8 12 اکتوبر کو ہوگی۔ ہڑتال والے دن شہر میں 85 فیصد، درمیانے سفر کے لئے 65فیصد اور لمبے روٹ کے لئے 72 فیصد سروس فراہم کی جائے گی

ایسے مسافر جنھوں نے سفر کے لئے ٹکٹ خرید رکھے ہیں وہ ہڑتال کی وجہ سے ٹکٹ تبدیل یا ریفنڈ کروا سکتے ہیں۔ کمپنی اعلامیے کے مطابق ٹکٹ تبدیل یا ریفنڈ کے کسٹمرز سے اضافی چارجز وصول نہیں کئے جائیں گے

Comments are closed.