کاتالونیا کی 140 میونسپلٹیز میں کرائے کا قانون نافذ

سپین کی ہاؤسنگ منسٹری نے جمعہ کو آفیشل سٹیٹ گزٹ (BOE) میں کرائے کی قیمتوں کا حوالے سے انڈیکس شائع کیاہے۔ جس کے بعد کاتالونیا کی 140 میونسپلٹیز میں کرائے کا قانون باضابطہ طور پر ہفتے کے روز سے نافذ ہوگیاہے۔

نئے ضابطے کے تحت کرایہ کاچاہے نیا معاہدہ ہو کرایہ کے کانٹریکٹ کی تجدیدکرنی ہوگزشتہ 5سالوں سے جو ادائیگی کی جارہی ہے اس پر 3 فیصد اضافہ کیا جاسکے گا۔جو فلیٹس پچھلے پانچ سالوں میں کرائے پر نہیں دیئے گئے ہیں ان پر علاقے میں انڈیکس کے ذریعہ طے شدہ قیمت کے مطابق کا اطلاق ہوگا۔

صوبہ کاتالونیاکی تقریباً 80% آبادی 140 میونسپلٹیوں میں رہتی ہے، جہاں کرایہ کی حد لاگو ہو سکتی ہے۔

ک ابھی تک کاتالونیا اسپین کا واحدصوبہ ہےجہاں کرایہ کا قانون لاگو ہوگا، سپین کےکسی دوسری صوبائی حکومت نے اس قانون کی درخواست نہیں کی ہے۔

کرایہ داروں کی یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ کاتالان حکومت “فوری طور پر” پابندیوں کا ایک نظام متعین کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کرایہ کی حد لاگو ہو۔

Comments are closed.