بارسلونا گھروں کے کرایوں میں 14.3فیصد، قیمتوں میں 8.2فیصد کمی

متعدد ممالک کی طرح سپین کی معیشت پر بھی کورونا وائرس نے منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔رواں سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا میں کے گھروں کے کرایوں میں 14.3فیصد تک کمی واقع ہو گئی ہے۔ابھی ایک مربع میٹر کی قیمت 14.50یورو ہو گئی ہے۔ مکانوں کی قیمتوں میں 8.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

پراپرٹی ویب سائٹ آئیڈیلسٹا کے مطابق رواں سال پہلی سہ ماہی پر کورونا اثرات جاری ہیں۔کاتالونیا کے اہم شہر بارسلونا میں مکانوں کے کرایوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔بارسلونا کے علاقے سیوتات بیا میں گہرے اثرات سامنے آئے ہیں جہاں پر یہ کمی 21.2فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔سانت آندریو16.5، ایکسامپل 16فیصد لیس کورتس 13.3 فیصد کمی سامنے آئی ہے

گزشتہ 12 ماہ کے دوران بارسلونا کے مختلف علاقوں میں ایک مربع میٹر کی قیمت میں 9.5فیصد سے 13.90یورو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاراگونا 3فیصد، یعیدا5فیصد، خرونا میں 6.7فئصد تک کرایوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

Comments are closed.