بارسلونا۔ریوس کے سینٹ جان ہسپتال نے ادویات اور نرسنگ ایریا میں کوویڈ 19 پھیلاو کا پتا لگایاہے۔میڈیکل سینٹر کے مطابق 26 مریضوں اور عملے کے اراکین میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ متعلقہ شعبے افراد کو قرنطینہ کردیاگیایے۔
نرسنگ کے شعبہ میں وائرس کے باعث فلور پر موجود عملے کے افراد اور مریضوں کے کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ہسپتال کے اندر ادویات کے شعبہ میں 11 افراد میں کوتونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آیا۔
انتظامیہ کی جانب سے اسپتال میں داخل مریضوں کو دیکھنے یاملنے پرپابندی عاید کردی گئی۔ریوس میں کیسز میب اضافے کے بعد کاتالونیا کے محکمہ صحت نے پابندیوں میں اضافہ کیا ہے جو کاتالونیا کے دوسرے حصوں میں پہلے سے موجود تھا۔
Comments are closed.