بارسلونا”مرسے تہوار” ایک قتل، ہنگامے، دوکانوں کو لوٹنے کی وارداتیں

مرسے تہوار کی دوسری رات بارسلونا شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامے ہوئے جس دوران دوکانوں پر توڑ پھوڑنھی ہوئی۔ پلاسہ اسپانیہ کے علاقوں میں ایک شخص کو چاقو کے وار سے زخمی ہوگیا۔ ایمرجنسی سروس نے طبی امداد دی تاہم زخمی شخص جانبر نہ ہوسکا۔

واقعات کا آغاز اس وقت ہوا جب مرسے کنسرٹ ختم ہو رہاتھا۔ نامعلوم افراد نے پبلک فرنیچر کو نقصان پہنچانے کے ساتھ توڑ پھوڑ کی۔ اورسڑک کنارے پارک کی گئی موٹر سائیکلوں کو بھی سڑک پر پھینک دیا اور نقصان پہنچایا۔

 پولیس نے قتل کی واردات کی تفتیش شروع کردی ہے۔ مئیراداکولاو نے ریڈیو انٹرویو میں کہاہے کہ قتل کی واردات کو کنسرٹ کے ساتھ نہیں جوڑاجاسکتا۔

Comments are closed.