سپین کے شہر بارسلونا میں یورپ میں کمپیوٹنگ کی صنعت میں جدت اور مستقبل کے حوالے سے ہارڈوئیر ٹیکنالوجی ایونٹ

سپین کے شہر بارسلونا میں یورپ میں کمپیوٹنگ کی صنعت میں جدت اور مستقبل کے حوالے سے ہارڈوئیر ٹیکنالوجی ایونٹ کا اہتمام کیاگیا جس میں دنیا بھر سے کمپنیاں اور شراکت دار شریک ہیں۔ نمائش میں اے آئی ٹیکنالوجی، کمپیوٹنگ، ڈیٹا سینٹر، اسپیس، ایمبیڈڈ اور سیکیورٹی کے حوالے پراجیکٹس پیش کئے گئے ہیں۔

 بین الاقوامی کمپنیزمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے آرٹیفیشل انٹیلجنس کادور ہے پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی میں بہت کچھ کرسکتے ہیں.پاکستانی ٹیلنٹ کی تلاش سب کو ہے پاکستانی انجینئرز کا کہنا تھاکہ ٹیکنالوجی کمپنیز کے سی ای اوز پاکستانی ٹیلنٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں پاکستان سے لوگ ان کے ساتھ کام کریں۔پاکستانی طالبعلموں میں سپارک موجود ہے صرف ان کو گائیڈ لائن کی ضرورت ہے۔

کانفرنس میں شریک سپیکر باری باری پراجیکٹ کو حاضرین کے سامنے پیش کیا۔کانفرنس کے دوران ہی مختلف کمپنیز کے نمائندگان کی میٹنگز بھی جاری ہیں جن میں مستقبل کے لئے معاہدے کئے جارہے ہیں۔

Comments are closed.