بارسلونا: پیر سے کاتالونیا میں پابندیوں میں نرمی کا امکان

کاتالان حکومت کی جانب سے پیر کے روز سے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیاگیاہے۔ان تبدیلیوں میں میونسپلٹی سے باہر جانے اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں 1 گھنٹہ زائد کیاجائے گا۔ جس کے بعد ریسٹورنٹس صبح ساڑھے سات سے ساڑھے 10 دس جبکہ دن 1 بجے سے ساھے 4 بجے کے درمیان کھل سکیں گے۔ جم خانے 30 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے۔

تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق تیسری لہر کی شدت میں کمی آرہی ہے۔ تاہم وائرس کے پھیلاو میں اضافہ جاری ہے۔

سول پروٹیکشن برائے کاتالونیا(پروکیٹ) کی ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ تاہم بڑے شاپنگ مالز بند رہیں گے۔صرف 400 مربع میٹر سے کم دوکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔7 جنوری سے میونسپلٹی سے باہر جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی صرف ضروری کام کی صورت میں میونسپلٹی سے باہر جانے کی اجازت ہے

Comments are closed.